Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر سیلاب کا خدشہ

صوبے میں ہائی الرٹ جاری
شائع 06 جولائ 2023 08:26am
Fear of water release by India - PDMA has issued a high alert for possible floods in Punjab

ایک طرف جہاں پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، وہیں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آٹھ سے دس جولائی کے دوران دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کے پیش نظر سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو فوری طور پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

india

Pakistan Floods

River Water

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div