Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

بلوچستان کے 35 اضلاع میں چیئرمین و وائس چیئرمین منتخب، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

35 اضلاع میں ایک ہزار 266 ڈسٹرکٹ کونسلز کے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
شائع 06 جولائ 2023 07:08pm

بلوچستان کے 35 اضلاع (ماسوائے کوئٹہ) کے ڈسٹرکٹ کونسلز کے ممبران کے انتخابات اور حلف برداری ہوئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ضلع کونسلز کیلئے منتخب شدہ ممبران نے پہلے مرحلے میں حلف لیا۔

دوسرے مرحلے میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے ووٹنگ منعقد ہوئی، صوبے کے 35 اضلاع میں ایک ہزار 266 ڈسٹرکٹ کونسلز کے ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ نے ان 35 اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہوا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ میں بلوچستان الیکٹرول کالج کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا، جہاں سے صبح 8 بجے سے رات بارہ بجے تک انتخابی کی نگرانی جاری رہے گی۔

بلوچستان بلدیاتی الیکشن 2023 غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

ڈیرہ بگٹی سے پینل کے وڈیرہ غلام نبی بگٹی 14 ووٹ لے کر چئیرمین اور بگٹی پینل کے میر جمال خان 14 ووٹ وائس ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب ہوئے۔

صحبت پور میں پیپلز پارٹی کے محمد علی کھوسہ 23 ووٹ لے کر چیئرمین ضلع کونسل جب کہ پیپلز پارٹی کے ہی میر فہد خان پہنور بلا مقابلہ وائس چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں بلوچستان عوامی پارٹی (لہڑی پینل) کے حاجی فرید الحق لہڑی 37 ووٹ لے کر چیئرمین اور انہی کے پینل کے اللہ بچایا کھوسہ وائس چئیرمین منتخب ہوئے۔

سبی میں ڈومکی گروپ کے میر بجار خان ڈومکی 17 ووٹ لے کر چیئرمین ضلع کاؤنسل اور ڈومکی گروپ کے حمایت یافتہ میر امان اللہ مری وائس چیئرمین بننے میں کامیاب ہوئے۔

پنجگور میں نیشنل پارٹی کے عبدالمالک 14 ووٹ لے کر چیئرمین ضلع کاؤنسل اور جے یوآئی کے فہد عطاء وائس چیرمین منتخب ہوئے۔

جھل مگسی میں مگسی پینل کے نوابزادہ علی رضا مگسی 19 ووٹ لے کر ضلع کونسل کے چئیرمین اور سردار جلال خان لاشاری وائس چئیرمین منتخب ہوئے۔

نوشکی میں بی این پی کے میر محمد علی خان مینگل ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے چیئرمین اور ان کی جماعت کے حاجی بشیر احمد گورگیج وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

لورالائی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اصغر خان تمانخیل 20 لے کر ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمین اور خوشحال ولیزئی وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

حب میں عوامی اتحاد کے محمد ابراہم دودا ضلع کونسل کے بلا مقابلہ چیئرمین اور کمال محمد حسنی بلا مقابلہ ضلع کاؤنسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

local bodies election

Balochistan Local Bodies Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div