Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کو یقینی بنائیں گے، شہباز شریف
شائع 01 مئ 2024 09:00am
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر نازک دور سے گزر رہا۔ پائیدار اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یوم مزدور، یکم مئی کے موقع پر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی نے مزدور طبقے کو زیادہ متاثر کیا، معاشی طور پر کمزور ہم وطنوں کی مشکلات کم کرینگے، مزدور دوست پالیسیوں اور اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محنت کش ملکی ترقی کے لیےخون پسینہ بہاتے ہیں، مزدوروں کی فلاح وبہبود کے عزم پر قائم ہیں، عملی اقدامات کے لئے قومی لیبر کانفرنس منعقد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ روزی کمانے والی باہمت خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں، ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت وقت کی ضرورت ہے، محنت کش طبقے کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔