Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

یونان کشتی حادثے میں ملوث 2 مزید انسانی اسمگلر گرفتار

ملزمان کےخلاف کارروائی متاثرین کےلواحقین کی نشاندہی پرکی گئی
شائع 06 جولائ 2023 08:48pm

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتارکرلیا۔

یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اور اب تک درجنوں انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایف آئی کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں میاں امجد اور احسان اللہ شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، اور ان کی نشاندہی متاثرین کے لواحقین نے کی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں نے مختلف شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، اور لیبیا سے یورپ بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے، جب کہ گرفتار ہونے والے ملزمان انٹرنیشنل اسمگلنگ کے گروہ سے بھی رابطے میں تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی زیر نگرانی ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں، اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جارہا ہے۔

FIA

Greece Boat Disaster

Greece boat accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div