Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کراچی: بارش کی پیشگوئی کے باوجود بل بورڈز کی بھرمار

شاہراہوں سے اتارے گئے غیر قانونی بل بورڈز ایک بار پھر لگا دیے گئے
شائع 07 جولائ 2023 02:05pm
Heavy rains expected in Karachi: Billboards stand on streets after removal orders - Aaj News

شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کے باوجود بل بورڈز کی بھرمار دکھائی دے رہی ہے۔ شاہراہوں سے اتارے گئےغیرقانونی بل بورڈز ایک بار پھر لگا دیے گئے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسلاھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، لیکن اس کے باوجود ڈسٹرکٹ ایسٹ کی شاہراہوں پر غیر قانونی بل بورڈ اور اسٹینڈز کی بھرمار ہے۔

بل بورڈز کے حوالے سے کمشنرکراچی کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں۔ شاہراہوں سے اتارے گئے غیرقانونی بل بورڈ ایک بار پھر لگا دیے گئے۔

تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے بل بورڈ اور اسٹینڈز گرنے کا خطرہ ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے ایکشن دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

Karachi Rain

mayor karachi

Billboards

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div