Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

فضائی کمپنی کی نئی سروس:سفر کے دوران کپڑے ساتھ رکھنے کے جھنجھٹ سے نجات پائیں

جاپان کی فضائی کمپنی نےصارفین کے لیے منفرد سہولت متعارف کروا دی
شائع 08 جولائ 2023 01:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فضائی کمپنیاں اچھی ساکھ کیلئے عام طور پر مسافروں کو آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کی پالیسی بناتی ہیں لیکن جاپان کی فضائی کمپنی نے ’ذراہٹ‘ کر سوچتے ہوئے صارفین کے لیے ایک منفرد سہولت متعارف کروائی ہے۔

اب جاپان جانے والے کرائے کی فکرکریں لیکن وارڈ روب کی نہیں کیونکہ کپڑے آپ کو کرائے پربھی مل جائیں گے۔

جاپان ائرلائن کی جانب سے یہ اقدام ماحول دوست عمل کے طور پرشروع کیا گیا ہے۔

اس سروس کا نام ’Any Wear، Anywhere‘ رکھا گیا ہے جس سے پرواز سے قبل ہی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

تصویر: جاپان ائرلائن

سیاح ار تاجرکمپنی کی ویب سائٹ سائٹ سے پرواز سے قبل ہی اپنے سائز اور پسند کے کپڑے بک کراسکتےہیں، اور تواور یہ کپڑے آپ کی رہائشگاہ تک ببی پہنبچا دیے جائیں گے۔

فی الحال یہ نئی سروس تجرباتی طور پر اگست 2024 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ائر لائن کے مطابق تین شرٹس اور دو پینٹس لینے کے خواہشمندوں 4 ہزار جاپانی ین ادا کرنا ہوں گے ( پاکستانی روپوں میں لگ بھگ 7800روپے)۔ عوامی رد عمل کے مطابق کاروباری افراد کی بڑی مشکل اس سروس کے ذریعہ حل ہوسکتی ہے جنہیں باربار بیرون ملک یا ایک سے دوسرے شہر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ی ماحول دوست عمل ہے جس سے کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی جبکہ وٹ کیس میں وزن کی کمی س طیارے کے ایندھن میں بھی بچت ہوگی۔

پیشگی بکنگ کے بعد آفس، ہوٹل، یا قیام کے مقام کے پتے پر کمپنی آپ کی آمد کے فوری بعد کپڑے وہاں پہنچائے گی جنہیں آپ استعمال کے بعد دھلوائے بغیرواپس کرسکتے ہیں۔

Japan

Clothing service

Any Wear, Any Where