Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسکردو : غیرمتوقع برفباری نے سیاحوں کو حیرت زدہ کردیا، 18 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

برفباری کے باعث دیوسائی میں جولائی کے مہینے میں جنوری جیسا موسم ہوگیا
شائع 08 جولائ 2023 01:51pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

اسکردو کے سیاحتی مقام دیوسائی میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے باعث دیوسائی میں جولائی کے مہینے میں جنوری جیسا موسم ہوگیا ہے۔

برفباری کے بعد حسین اور دلفریب تفریحی مقامات نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دیوسائی میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

جولائی میں برفباری نے سیاحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، دیوسائی میں برفباری سے جولائی میں جنوری جیسا موسم ہوا تو سیاحوں اور مقامی افراد کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیوسائی میں 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے، وادی میں 18سال بعد جولائی میں برفباری ہوئی ہے۔