Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

بارش اور بونداباندی کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 09:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں سپر ہائی وے، اسکیم 33، صفورا چورنگی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گرومندر،سپرہائی وے، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، ملیر اور گلشن اقبال میں بھی بارش جاری ہے۔

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جبکہ ملیر ماڈل کالونی، گلستان جوہر، سچل گوٹھ اور ائیرپورٹ کے اطراف بھی بادل برس رہے ہیں۔

ملیر اور ائرپورٹ کے اطراف میں بارش کے باعث حبس کی کیفیت ختم اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے بارش اور بونداباندی کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں بارش سے 9 افراد جاں بحق

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں بارش سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

25 جون سے اب تک 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد میں 23 مرد، 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں۔

karachi weather

Met Office

Rain

rain in karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div