Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے نوجوانوں پر تشدد کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان نوجوانوں کو زبردستی ساتھ لے گئے اور کچھ دور پھینک کر فرار ہوگئے، ایف آئی آر
شائع 09 جولائ 2023 05:27pm

تھانہ ڈیفنس بی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے دو نوجوانوں سے مبینہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، جب کہ ملزمان نے دونوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ بھی لے گئے۔

لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے دو نوجوانوں کو نامعلوم ملزمان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اور ان سے مبینہ طور پر نقدی، موبائل فونز اور گھڑی لے کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ویگو گاڑی سے نکلنے والے 4 ملزمان ایک کار کو روکتے ہیں اور کار سے دو نوجوانوں کو باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

متاثرہ نوجوان نعمان اور شاہ زیب نے تھانہ ڈیفنس میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا، جس میں بیان دیا کہ انہیں اے ٹی ایم سے نکلنے کے بعد 4 ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور 40 ہزار نقد، گھڑی اور موبائل فونز لے گئے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان کار سوار نوجوانوں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے اور بعد تھوڑی دوری پر پھینک کر فرار ہوئے، تاہم جاتے ہوئے نوجوانوں کی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے واقعہ کی مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کہ 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں کامران، عابد اور واجد شامل ہیں، اور ان غنڈہ گردی کرنےوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، تاہم ڈکیتی یا لڑائی جھگڑے سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

robbers

Punjab police

bank robbery

Violence against civilians

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div