Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

افغانستان نے کمتر معیار کا تیل ایران کو واپس بھجوا دیا

ہائیڈرولک فیول لے جانے والے چار ٹینکرز ایران واپس بھیج دیے گئے
شائع 10 جولائ 2023 01:04pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

امارت اسلامیہ کی افغانستان نیشنل اسٹینڈرڈ اتھارٹی (ANSA) کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار کم درجے کا ہائیڈرولک فیول ایران کو واپس بھیجا ہے۔

اے این ایس اے کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے کم معیار والے ایندھن کی درآمد کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور تاجروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کم درجے کی مصنوعات درآمد کرکے معیارات کی خلاف ورزی نہ کریں۔

اس ہفتے، ہائیڈرولک فیول لے جانے والے چار ٹینکرز ایران واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

افغانستان اتھارٹی ملک میں داخل ہونے والے فیول ٹینکرز کے مواد کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر فیول معیار سے کم پایا جاتا ہے تو ٹینکرز کو فوری طور پر واپس کر دیا جاتا ہے۔

afghanistan

Iran

Low Grade Hydraulic Fuel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div