Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر پہاڑی کی چوٹی پر ایک درخت سے ٹکرایا، نیپالی پولیس
شائع 11 جولائ 2023 03:28pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نیبال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب لاماجورا کے علاقے میں غیر ملکی سیاحوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جب کہ ہیلی کاپٹر میں سوار ایک اور شخص تاحال لاپتہ ہے۔

ہیلی کاپٹر میں میکسیکو کے پانچ شہری اور ایک نیپالی پائلٹ سوار تھا، ہیلی کاپٹر دن کے اوائل میں لاپتہ ہو گیا تھا۔

اس ضمن میں حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں نے پانچ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں اور چھٹے شخص کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔

ہیلی کاپٹر سیاحوں کو دنیا کی بلند ترین چوٹی کے سیاحتی سفر کے بعد صبح دارالحکومت کھٹمنڈو واپس لا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا لیکن ہیلی کاپٹر مبینہ طور پر پہاڑی کی چوٹی پر ایک درخت سے ٹکرایا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا تاہم ابھی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔

Nepal

helicopter crash

Mount Everest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div