Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پرویز الہٰی کیخلاف مقدمہ سیاسی ہے، لاہور کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی

بینکنگ کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2023 04:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے مقدمے میں رہائی کے لیے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

بینکنگ جرائم عدالت لاہور کے جج اسلم گوندل نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے لیے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش کرنے میں عدم تعاون کیا، ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت درخواست ضمانت منظور کرتی ہے۔

پرویزالہٰی کی عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

ایف آئی اے کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایف آئی اے کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ پرویزالہٰی کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا، پرویزالہٰی کو محمد زمان کے بیان پر نامزد کیا گیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اکاؤنٹ میں فراڈ کی رقم کی ٹرانزیکشن سامنے نہیں آئی، رقم کے سورس سے متعلق عدالت کو آگاہ نہیں کیا گیا، پرویزالہٰی سابق وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، عدالت پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کرتی ہے، دیگر ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی کنفرم ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی اپنے خلاف مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور رہائی کے لیے درخواست ضمانت دائر کی ہے۔

ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے خلاف رقم کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔

pti

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Banking Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div