Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

شہری کا قتل، فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت، ڈی ایس پی شامل تفتیش

اے ایس آئی مختیار کی گرفتاری کیلئے اسکے دونوں گھروں پر چھاپہ مارا گیا ہے، ایس ایس پی
شائع 13 جولائ 2023 03:31pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (ای وی ایل سی) کے اہلکار کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں، فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ہوگئی۔

ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق منگھو پیر میں گزشتہ روز اے وی ایل سی اہلکار کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ہوگئی، اے ایس آئی مختیار نے نوجوان پر فائرنگ کی۔

عبدالرحیم شیرازی نے مزید بتایا کہ اے ایس آئی مختیار نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں، گرفتاری کیلئے دونوں گھروں پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ڈی ایس پی قمرالزمان کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے کیونکہ ڈی ایس پی کی گاڑی ناکے کیلئے استعمال ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز واقعہ کے بعد اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقتول ہاشم اوردوست بلوچستان میں نورانی کے مزار پر گھومنے گئے تھے، واپس آتے ہوئے پولیس کے اشارے پر نہ رکنے پر اہلکاروں نے دونوں پر فائرنگ کی۔

لواحقین نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہاشم 15 سال سے دبئی میں مقیم تھا اور شادی کے لیے کراچی آیا تھا، ہاشم کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div