Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سانحہ مستونگ کو 5 سال بیت گئے

خود کش دھماکے میں نواب زادہ سراج خان رئیسانی سمیت 150 افراد شہید ہوئے
شائع 13 جولائ 2023 11:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

تیرہ جولائی کا دن بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے سانحہ مستونگ کو 5 سال بیت گئے، اپنے پیاروں کو کھونے والے آج بھی غم سے نڈھال ہیں، آج کا یوم شہداء اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے چڑھتے سورج کو کبھی غروب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

13 جولائی 2018 کے دن مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں انتخابی جلسے میں خود کش دھماکے میں نواب زادہ سراج خان رئیسانی سمیت 150 سے زائد لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

آج کے دن شہداء کے لواحقین غم زدہ ضرور ہیں لیکن ملک و قوم کے لیے ان کے حوصلے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں۔

پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگانے والے آج شہدا ڈے اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وطن پہ جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو دھرتی کے بیٹے وطن کی مٹی کو گواہ بناکر جان فدا کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

بلوچستان

mastung blast

siraj khan raisani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div