Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

زرداری اور ترین کی لاہور میں اہم ملاقات کا امکان، چیئرمین آئی پی پی نے بڑا اعلان کردیا

سابق صدر لاہور میں قیام کے دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 03:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سابق صدر آصف علی زرداری اور استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کی لاہور میں اہم ملاقات کا امکان ہے۔ دوسری طرف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر داری آج لاہور پہنچ رہے ہیں، سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جانے والے آصف زرداری لاہور میں چند روز قیام کریں گے، سابق صدر کا جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

آصف زراری جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے، سابق صدر لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین اور وزیراعظم شہباز شریف بھی لاہور میں موجود ہیں۔

جہانگیر ترین کا بڑا فیصلہ

چیٸرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی کابینہ سےعلیحدگی اختیار کرکے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی مدت پوری ہونے تک دونوں ارکان کابینہ کا حصہ رہیں گے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی وجود میں آٸی ہم سیاسی استحکام پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے، مستقبل کے فیصلے سیاسی صورتحال کے مطابق کریں گے، ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہے۔

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ آٸی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیر تکمیل ہے، آٸی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے، اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے۔

Asif Ali Zardari

Jahangir Tareen

Pakistan Politics

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div