Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

مرنے والے تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2023 08:37pm

شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی کے حادثے میں پانچ خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور سولہ افراد ہوگئے۔

گلگت میں شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں، تو دو افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، جب کہ باقی 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد گلگت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسس میں سیف الرحمان سٹی اسپتال اور پی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال اور گارڈن سے ہے۔

وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے سیاحوں کی بس کو حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

KaraKoram HighWay

Tourist car accident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div