Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کا نقاب اتارنے کی کوشش کی، ایف آئی آر
شائع 16 جولائ 2023 09:28pm

رکشہ ڈرائیور کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ مسلم ٹاون پولیس نے درج کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

مسلم ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق رکشہ ڈرائیور ملزم نے سفرشروع ہوتے ہی موبائل پر فحش ویڈیو چلائی، اور دوران سفر لڑکی کو جنسی ہراساں کیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کا نقاب اتارنے کی کوشش کی، اور درست درازی کرتے ہوئے گالیاں اور دھمکیاں دیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی نے رکشے کا نمبر نوٹ کرلیا تھا، رکشے کا نمبر 2594 اور ملزم کی عمر 25 سال تھی، لڑکی کے بیان کے مطابق مقدمہ درج کرلیا ہے، اور ملزم کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے۔

lahore

lahore police

harassment

sexual harassment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div