Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

حکومت کی سپریم کورٹ سے خصوصی عدالتوں کیخلاف درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کا خصوصی عدالتوں میں ٹرائل مناسب ہے
شائع 17 جولائ 2023 02:54pm

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کیخلاف دائرکردہ تمام درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی۔

وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ سے تمام درخواستیں خارج کرنےکی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان درخواستوں کے اندرانتہائی اہم حساس معاملےکوسامنےلایاگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ فوجی و دفاع تنصیبات پرحملہ نیشنل سیکورٹی کا معاملہ ہے اس لیے9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کا خصوصی عدالتوں میں ٹرائل مناسب ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے9 مئی کے واقعات کے بعد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور متعدد افراد کے مقدمات فوجی عدالت میں بھجوائے جا چکے ہیں۔

اس فیصلے سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہارکیا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد اوران کے سہولت کاروں اورماسٹرمائنڈز کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

درخواست گزارکون ہیں

فوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات کیخلاف درخواستیں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، سینیئر وکیل اعتزاز احسن، کرامت علی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دائر کر رکھی ہیں۔

Supreme Court

9 May

special courts

Military Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div