Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

تیاری کرلیں!!! بادل جم کر برسنے والے ہیں

سمندری ہوائیں ملک میں داخل، بارشوں کی پیشگوئی
شائع 18 جولائ 2023 08:11am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آج رات سے بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج سمندری ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جبکہ کل یہ سلسلہ شدت اختیار کرجائے گا۔

بیس سے بائیس جولائی تک شہید بینظیرآباد سے کراچی تک حیدرآباد، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بادل خوب برسیں گے۔

جبکہ اس سے پہلے کل سے ہی ملک کے دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوگی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ چاروں صوبوں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، ساتھ ہی متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان

karachi

Rain

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div