Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

وسیم اکرم اورشنیرا کی انڈونیشیا میں شادی میں شرکت ، تصاویر وائرل

شادی میں شرکت کیلئے بالی جانے والے جوڑے نے دلکش تصاویر شیئر کیں
شائع 18 جولائ 2023 12:19pm
تصویر:شنیرا اکرم/انسٹاگرام
تصویر:شنیرا اکرم/انسٹاگرام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بچوں کے ہمراہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایک شادی میں شرکت کی ہے۔

یہ آسٹریلیا سے تعلق رکھے والی شنیراکے خاندان میں کسی قریبی کی شادی تھی۔

شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پردلکش تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے سلک گاؤن زیب تن کیا ہوا ہے۔

انہوں نے دولہا اور دلہن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

وسیم اکرم ایک شاندار کمنٹیٹر اور کوچ ہیں۔ وہ پی ایس ایل میں ٹیموں کی کوچنگ بھی کرتے ہیں اورانہیں سوئنگ کا سلطان بھی کہا جاتا ہے۔

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی شادی 2013 میں ہوئی اور ان کی ایک پیاری بیٹی عائلہ ہے۔

Wasim Akram

Indonesia

Wedding

Shaniera Akram

Bali