Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کی ”ڈسٹرکٹ کورٹس“ کرائے کی دکانوں اور پلازوں سے ”جوڈیشل کمپلیکس“ منتقل

کورٹس نے کچھ ماہ کے کرائے یوٹیلیٹی بلز ابھی بھی ادا نہیں کئے، پلازہ مالکان کی شکایت
شائع 18 جولائ 2023 06:19pm

کرائے کی دکانوں، پلازوں میں 41 برس گزارنے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس نے آج سے جی الیون جوڈیشل کمپلیکس میں کام شروع کردیا۔

کرائے کی دکانوں میں لگنے والی عدالتوں کا خاتمہ ہوگیا اور وفاقی دارالحکومت کی ڈسٹرکٹ کورٹس کو بالآخر اپنا مقام مل گیا۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ میں کرائے کی دکانوں اور پلازوں میں 41 برس گزارنے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس نے جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کی نئی عمارت میں منتقل ہوگئی ہیں، اور آج سے سماعتوں کا آغاز کردیا ہے۔

1982 میں اسلام آباد کے ایف 8 سیکٹرمیں عارضی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس قائم کی گئی تھیں، سیکٹر کے مرکزمیں قائم عدالتیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کا شکار رہیں، تاہم 41 سال بعد عدالتوں کو ان کا مقام مل گیا ہے، اور نئے جوڈیشل کمپلیکس میں 80 سے زائد عدالتوں نے سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔

تاہم پلازہ مالکان کا دعویٰ ہے کورٹس کی جانب سے کچھ ماہ کے کرائے اور یوٹیلیٹی بلز ابھی بھی ادا نہیں کئے گئے، اور دکانیں خالی کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب وکلاء ڈسٹرکٹ کورٹس جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کو خوش آئندہ قراردیا ہے اورنئی عمارت کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

judicial complex

District Courts

G XI JUDICIAL COMPLEX