Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

تھکن اور بیماریوں سے بچنے کا سادہ اور آسان نسخہ

حفظانِ صحت روزمرہ کی زندگی میں ایک اہم کردارادا کرتی ہے
شائع 19 جولائ 2023 06:08pm

حفظانِ صحت کی چند اچھی عادات نہ صرف آپ کی ظاہری شخصیت کو پُرمسرت بناتی ہیں بلکہ آپ کو دن بھر کے دوران ہونے والی تھکن اور بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں۔ چند سادہ کام کرکے آپ فعال زندگی گزار سکتی ہیں۔

حفظانِ صحت روزمرہ کی زندگی میں ایک اہم کردارادا کرتی ہےاوراس پرعمل کرنے سے آپ کو صحت مند رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اچھی حفظانِ صحت کو برقرار رکھنے کےلئے چند بنیادی نکات یہ ہیں۔

اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں

ہاتھ دھونا سب سے اہم چیزوں میں سے ایک ہے جوآپ اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لئے کرسکتے ہیں۔

اسے اپنانا ایک آسان عادت ہے اور اس میں صرف چند سیکنڈ ہی لگتے ہیں۔ باتھ روم استعمال کرنے کے بعد اور کھانا تیارکرنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا یقینی بنائیں۔

دن میں دو باراپنے دانتوں کو برش کریں

اپنے دانتوں کو برش کرنا انہیں صحت مند رکھنے کے سب سے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے لہذا اس بات کویقینی بنائیں کہ کم ازکم پورے دن میں دو بار ضرور برش کریں۔

ماؤتھ واش کا استعمال کریں

ماؤتھ واش ان جراثیموں کو مارنے میں مدد کرسکتا ہے جو سانس کی بدبو کا سبب بنتے ہیں۔

ماؤتھ واش دانتوں میں بننے والے پلیک کو بھی کم کرتا ہے۔

روزانہ فلاسنگ کریں

فلاسنگ پلیک کو ہٹانے کا بہترین طریقہ ہے جودانتوں پربنتا ہے اورکیویٹیز کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ دانتوں کے درمیان کھانے کے ذرات کو ہٹانے کے لئے بھی ضروری ہے۔اگرآپ ہر روز فلاس نہیں کرتے ہیں تو یہ ذرات وقت کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کی یبما ری یا دانتوں کی سڑن کا سبب بن سکتے ہیں۔

صحت مند غذائیں کھائیں

صحت کو برقرار رکھنے کا پہلا قدم صحت مند کھانے کا استعمال کرنا ہے۔ فائبراور پانی والے تازہ پھلوں اورسبزیوں کی وافر مقدار کھائیں۔

دن بھر ہائیڈریٹڈ رہنے کے لئے زیادہ مقدار میں پانی پئیں۔

صحت مند طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے اوربیماریوں سے بچنے کے لئے صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

مندرجہ بالا تجاویز پرعمل کرکے آپ خود کو صحت مند اور فریش رکھ سکتے ہیں۔

health tips

lifestyle

lifehacks

fitness