Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار سے زائد میٹر بلند چوٹی سرکرلی

ساجد لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ مرحوم کے صاحبزادے ہیں
شائع 19 جولائ 2023 08:45pm
کوہ پیما ساجد سدپارہ - تصویر/ آج نیوز
کوہ پیما ساجد سدپارہ - تصویر/ آج نیوز

کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی ’’براڈ پیک‘‘ بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرلی ہے۔

ساجد سد پارہ لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ مرحوم کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے بغیر مصنوعی تنفس کے ماونٹ ایورسٹ فتح کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

ساجد کے والد محمد علی سدپارہ نے دُنیا کی بلند ترین چوٹیوں ماؤنٹ ایورسٹ اور K2 کے پہاڑ کو سر کرنے والے کوہ پیما ہیں۔ ان کے اسی کارنامے پر حکومتِ پاکستان نے ان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

علی سدپارہ اپنے 2 ساتھیوں سمیت 5 فروری 2021 کے دن K2 پہاڑسر کرنے کے دوران لاپتہ ہوئے ہوگئے تھے۔ اسی سلسلے میں 6 فروری کو کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 12 دن تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا گیا اور 18 فروری کوان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی سمیت دیگر دونوں غیرملکی کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔

کوہ پیماعلی سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سر کی تھیں تاہم موسمِ سرما کے دوران نانگا پربت سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی علی سدپارہ کے نام ہوچکا ہے۔

sajid sadpara

Pakistani mountaineer

Muhammad Ali Sadpara