Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

’ہمارے پاس فنڈز نہیں، جرمانہ حکومت ادا کرے‘ والی بال فیدڑیشن کی دہائی

عدم شرکت پر 20 ہزار ڈالرزجرمانے کے بعد والی بال فیڈریشن کا خط
شائع 20 جولائ 2023 10:08am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ایشین والی بال کنفڈریشن (اے وی سی) کے پاکستان پر بیس ہزار ڈالر جرمانے کے حوالے سے پاکستان والی بال فیڈریشن نے وزارت خارجہ، بین الصوباٸی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا۔

والی بال فیڈریشن کے خط میں کہا گیا ہے این او سی جاری نہ ہونے پر پاکستان پر جرمانہ عائد ہوا جس کی ادائیگی کیلئے فیڈریشن کے پاس فنڈز نہیں ہیں۔

دو دن قبل ایشین والی بال کنفڈریشن (اے وی سی) چیلنج کپ میں پاکستان والی بال ٹیم کی عدم شرکت کے باعث پاکستان پر 20 ہزار ڈالرز جرمانہ عاٸد کیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت جرمانے کی اداٸیگی میں مدد کرے، 20ہزار ڈالرز ادا نہ کیے تو عالمی کھیلوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

خط میں سوال اٹھایا گیا کہ چین اپنی ٹیم وہاں بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟

اے وی سی چیلنج کپ رواں ماہ چاٸنیز تاٸی پاٸی میں کھیلا گیا، جبکہ یقین دہانی کے باوجود پاکستان ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

چیلنج کپ میں پاکستان، آسٹریلیا اور ویتنام کے ساتھ گروپ ای میں تھا۔

وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔

قومی والی بال ٹیم 2016 میں بھی چاٸنیز تاٸی پے کے ایونٹ میں شرکت کرچکی ہے۔

fined

Asian Volley Ball Championship