Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اسرائیلی صدر کی امریکا آمد کیخلاف یہودی کیوں مظاہرہ کر رہے ہیں

امریکی قانون سازوں نے کانگریس میں اسرائیلی صدرکی تقریر کا بائیکاٹ کرڈالا
شائع 20 جولائ 2023 08:22pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

صیہونیت کے مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروہ نے وائٹ ہاؤس کے باہر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ امریکا کے خلاف احتجاج کیا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والوں نے ہاتھوں پلے کارڈ بھی تھامے ہوئے تھے، جس میں کہا جارہا تھا کہ اسرائیلی صدر اسرئیل کی غلط نمائندگی کر رہے ہیں، ساتھ ہی صدر ہرزوگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے نمائندگی نہیں کررہے ہیں۔

اسرائیلی صدر نے اپنے ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کرنے کے ساتھ ہی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے۔

کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا ایک نادر موقع ہے، جو صرف ملک کے قریبی اتحادیوں کو دیا جاتا ہے۔

ایڈوکیسی گروپ میں مشرق وسطیٰ کی پالیسی کے قانون ساز ڈائریکٹر حسن الطیب نے کہا کہ نیتن یاہو اور اسحاق ہرزوگ ایک ہی اسرائیلی حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

الطیب نے الجزیرہ کو بتایا کہ ہمیں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی بہت سی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہی کی ضرورت ہے جو اب بڑھ رہی ہیں۔

جیوش انسائیڈر کے مطابق الہان ​​عمر، جمال بومن اور کوری بش سمیت چند ترقی پسند امریکی قانون سازوں نے کانگریس میں ہرزوگ کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔

Israel

USA

Israeli President

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div