Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

مزارات اور درباروں کیلئے اب آن لائن چندہ اکٹھا کیا جائے گا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزارات کیلئے ویب سائٹ بنانے کی منظوری دے دی
شائع 21 جولائ 2023 04:12pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزارات اور درباروں میں آن لائن صدقات وعطیات کیلئے نذرانہ آن لائن ویب سائٹ کی اصولی منظوری دے دی۔

آن لائن صدقات وعطیات کیلئے نذرانہ آن لائن ویب سائٹ کی منظوری کے بعد تمام مزارات کے لئے الگ الگ ویب سائٹ بنائی جائے گی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ویب سائٹ ڈویلپ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن صدقات اورعطیات دیے جا سکیں گے، بیرون ملک مقیم افراد لنگر بھی تقسیم کرا سکیں گے، لنگر کی تقسیم کو براہ راست دیکھا بھی جا سکے گا۔

عطیات موبائل بینکنگ، کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانسفر کئے جا سکیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار کو ری ڈیزائن کیا جائے گا جبکہ بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار کے کمپلیکس کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے بیسمنٹ میں پارکنگ اور لنگر خانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے حضرت پیر مکیؒ اور وارث شاہ کے مزارات پر تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Care Taker CM Punjab

Data Darbar

Shrines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div