Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین پی سی بی کا الیکشن 22 روز میں کرانے کا حکم

نوید مشتاق کی درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2023 09:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے نوید مشتاق کی درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ 15 دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے اور بورڈ کی تشکیل کے بعد 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرایا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین کس طرح منتخب کیا جاتا ہے؟

فیصلے میں کہا گیا کہ 5 جولائی کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے، حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں، ریاستی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو اب دیکھنا چاہیئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

عدالت نے اپنے فیصلے مزید کہا کہ اداروں میں سیاسی مداخلت سے ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، سیاسی پسند اور ناپسند پر آئین کو ترجیح دے کر استحکام یقینی بنا سکتے ہیں۔

Election

Lahore High Court

chairman pcb

zaka ashraf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div