Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چئیرمین کس طرح منتخب کیا جاتا ہے؟

نجم سیٹھی نے چئیرمین شپ کی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
شائع 20 جون 2023 01:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کی جانب سے موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے تیار ہے۔

گزشتہ روز نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب چیئرمین شپ کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں، جس سے نئے چیئرمین کی جلد تقرری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر رانا شہزاد کی زیر نگرانی سلیکشن کا عمل پی سی بی کے آئین کے مطابق 21 دنوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

اس عمل کا ابتدائی مرحلہ وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) سے شروع ہوتا ہے، جو پیٹرن چیف وزیر اعظم کی ہدایات کی بنیاد پر پی سی بی کو دو نامزدگیاں بھیجتی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نٸے ممبران کی منظوری دیدی ہے، وفاقی وزیر احسان مزاری کے نامزد کردہ چوہدری ذکا اشرف کا نام تجویزکیا ہے، گورننگ بورڈ کیلٸے مصطفیٰ رمدے کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔

اپنے حتمی اجلاس کے دوران، مینجمنٹ کمیٹی موصول ہونے والی نامزدگیوں پر غور کرے گی اور پی سی بی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے ایجنڈے پر مکمل توجہ مرکوز کرے گی۔

نمائندگی اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، چار محکموں اور چار صوبوں کے نمائندوں کو کرکٹ بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دینے کے لیے مطلع کیا جائے گا۔

اس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کمیٹی غیر فعال ہو جائے گی، تمام اختیارات قائم مقام چیئرمین چیف الیکشن کمشنر رانا شہزاد کو منتقل ہو جائیں گے۔

ذمہ داری مکمل طور پر ہاتھ میں آںے کے بعد قائم مقام چیئرمین اس کے بعد اس عمل کو مکمل کرنے اور چیئرمین کے انتخاب کے لیے شیڈول مرتب کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق یہ پورا عمل اگلے 21 دنوں میں اپنے اختتام کو پہنچنے کی امید ہے۔

مؤثر طریقہ کار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ضروری عمل دو سے تین دن کی مدت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

PCB

New Chairman PCB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div