Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

احسن اقبال نے طویل عرصے کیلئے نگران سیٹ اپ کے امکان کو مسترد کردیا

آئینی مدت مکمل کر کے حکومت اقتدار سے الگ ہو جائے گی، وفاقی وزیر
شائع 22 جولائ 2023 09:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے طویل عرصے کے لیے نگران سیٹ اپ کے امکان کو مسترد کر دیا۔

انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب میں شرکت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آئینی مدت مکمل کر کے حکومت اقتدار سے الگ ہو جائے گی، اس کے بعد الیکشن کمیشن انخابات کروائے گا، حکومت ختم ہونے سے ایک ہفتہ قبل نگران سیٹ پر مشاورت مکمل کر لیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے ملک حقیقی جمہوریت کی طرف جائے گا، جس کا اختیار عوام کے پاس ہے، عوام سے کہوں گا کہ تمام جماعتوں کا تجزیہ کریں اور پھر فیصلہ کریں کہ کس نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔

تقریب کے اختتام پر انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کو لائف اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

PMLN

Ahsan Iqbal

lahore

Institution of Engineers Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div