Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کراچی: استاد اسرائیل گروہ کے 3 ملزمان گرفتار، تعلق افغانستان سے ہے

گرفتار ملزمان سپرہائی وے، سہراب گوٹھ اور اطراف میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس
شائع 23 جولائ 2023 10:57am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے استاد اسرائیل گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق استاد اسرائیل گروہ کے 3 ملزمان کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزمان کی شناخت کے حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ استاد اسرائیل گروہ کے کارندے غیر ملکی ہیں۔

گرفتار ملزمان سپرہائی وے، سہراب گوٹھ اور اطراف میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، جبکہ ان کے خلاف 11 مختلف مقدمات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ،

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Karachi law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div