Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیں گے، آرمی چیف

ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، جنرل عاصم منیر
شائع 24 جولائ 2023 10:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیں گے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی غیرت مند، غیور اور باصلاحیت قوم ہے، تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے، اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ، ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا، گرین انیشیٹوو کا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیرسیکیورٹی نا گزیر ہے۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کا ایک شعرپڑھ کرملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت کی ضرورت پر زور دیا ۔

آرمی چیف نے علامہ اقبال کا یہ شعرپڑھا:

”افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر“

”ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ“

COAS

pakistan army

General Asim Munir

ARMY CHIEF GENERAL SYED ASIM MUNIR

KHANEWAL MODEL AGRICULTURE FARM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div