Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

کولمبو ٹیسٹ: بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم

میچ جب بارش کے باعث روکا گیا تو پاکستان کی پہلی اننگ جاری تھی
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 05:04pm
فوٹو ــ کریک انفو
فوٹو ــ کریک انفو

کولمبو میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جلد ہی ختم کردیا گیا، میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز سے شروع کی اور ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا پر برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے دوسرے دن کھیلا کا آغاز کیا۔

پاکستانی بلے باز سری لنکا کے خلاف لیڈ کو آگے بڑھانے کی کوششیں میں مصروف تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو میزبان ٹیم کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔

میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا ۔ عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

گزشتہ روز شان مسعود 51 اور امام الحق 6 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے تھے،سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

گزشتہ روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

pakistan vs sri lanka

colombo test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div