Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

گھوڑی کی موت پرغمزدہ عراقی بچی کیلئے دبئی کے حکمران کا تحفہ

لانیہ کو 5 سال کی عمر میں والد نے گھوڑی تحفے میں دی تھی
شائع 25 جولائ 2023 11:44am
تصویر: عرب نیوز
تصویر: عرب نیوز

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 8 سالہ عراقی گھڑسوار بچی کو گھوڑوں کا ایک پورا دستہ تحفے میں دیا ہے۔

ٹوئٹر پر گھڑ سوارلانیہ فخر کی گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی گھوڑی ’جسنو‘ کی لاش پرزاروقطار رو رہی تھیں۔

اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل میں لانیہ کیلئے ہمدردی کا جزبہ اجاگر کردیا تھا۔

یہ گھوڑی لانیہ کو اس کے والد نے تحفے میں دی تھی جب اس کی عمر 5 سال تھی۔

لانیہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ گھوڑی حال ہی میں بیمار ہوئی تھی اور انہوں نے اس دوران اس کی دیکھ بھال کرنے اور اسے بچانے کی پوری کوشش کی تھی۔

لانیہ نےجسنو کو اپنا قریبی دوست قرار دیا جسے وہ کبھی نہیں بھولے گی۔

اس تحفے کے علاوہ شیخ محمد نے گھڑ سواری مرکز کی تعمیر کا بھی حکم دیا تاکہ لانیہ کو تربیت دینے اور دیگر بچوں کو سواری سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے۔

dubai

Iraq

lifestyle

horse riding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div