Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

قرآن مجید کی بے حرمتی، ’چند گمراہوں کو اربوں لوگوں کے جذبات مجروح نہیں کرنے دیں گے‘

اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 12:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی سے جذبات مجروح ہوئے، اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک واقعے سے متعلق ٹویٹ میں لکھا کہ عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بےحرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، پاکستان میں بھی واقعے پرانتہائی تشویش ہے اور درد محسوس کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ نفرت آمیز اور گھناؤنے واقعات کے پیچھے منفی حکمت عملی پوشیدہ ہے، مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے ساتھ اسلامو فوبیا کو فروغ دیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مختلف حکومتوں اور عقائد کے رہنماؤں سے اس سلسلے کے خاتمے کیلئے بات کروں گا، مٹھی بھر بہکے لوگوں کو اربوں مسلمانوں کےجذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ منفی عزائم رکھنے والے چند لوگوں کا ایجنڈا کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

Iraq

Quran

OIC

PM Shehbaz Sharif

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div