Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

حکومت نے تمام جماعتوں سے نگراں وزیراعظم کیلئے نام مانگ لئے

پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے تین اور ن لیگ نے چار نام پیش کردیے۔
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2023 02:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کی جانب سے مشاورتی کمیٹی کے رکن نوید قمر نے بتایا کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی، جس میں نگراں حکومت سمیت تمام معاملات پر مشاورت ہوئی۔

نوید قمر کے مطابق تمام جماعتوں کو کہا گیا وہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت کریں، تمام جماعتوں کو ناموں کیلئے کہا ہے تاکہ متفقہ فیصلہ ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جماعت نے نگراں وزیراعظم کیلئے نام نہیں دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم نے صرف انتخابات تک کا وقت گزارنا ہوتا ہے، نگراں وزیراعظم کیلئے معاشی ماہر یا جج ہونا ضروری نہیں ہے۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا سیاسی شخصیت کو ہی نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق

نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دونوں بڑی جماعتوں نے سیاسی شخصیت کو ہی نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے تین اور ن لیگ نے چار نام پیش کیے ہیں۔

اس حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے ہوا لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق دونوں مذاکراتی ٹیموں نے اپنی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام نام آصف زرداری اور نواز شریف کو بھجوا دیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ آج بھی بات چیت جاری رکھے گی، اتفاق رائے کی صورت میں دیگر اتحادیوں کے ساتھ نام شئیر کئے جائیں گے۔

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Caretaker PM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div