Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ سندھ پرویز مشرف کے نقشِ قدم پر، دشمن کے علاقے میں جا پہنچے

مراد علی شاہ کی کچے کے علاقے سے ڈاکو راج ختم کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2023 03:39pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی بچاؤ بند کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے بیلا میرپور کی چوکی نمبر 40 کا بھی معائنہ کیا، مراد علی شاہ نے پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

آئی جی پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں ایک سو ستر پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جس میں سے ایک سو تیس چیک پوسٹس پکی بنائی گئی ہیں، جبکہ ایک سو ستر چیک پوسٹس پر ایک ہزار تین سو ساٹھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، رانوتی کے کچے کے اندر سو چیک پوسٹس قئم کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سادہ پولیس چیک پوسٹس کو پکا کروایا جائے، انھوں نے پولیس کو جدید اسلحہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یہ بھی بتایا کہ اب تک پانچ ہزار چار سو ایکڑ کچے کا علاقہ ڈاکوں سے کلیئر کروادیا گیا ہے، 70 مغوی بازیاب کروائے گئے ہیں اور 52 ڈاکو بھی واصل جہنم کیے گئے جبکہ ڈاکوؤں کے 85 سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے۔

CM Sindh

Sindh Police

Dacoits

kacha operation

Kacha Robbers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div