Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

رضوانہ کے دل اور پھیپھڑوں کے حوالے سے مسائل موجود ہیں، پروفیسر الفرید ظفر

رضوانہ کے جسم میں انفیکشن کنٹرول ہوگا تو بازو کی سرجری کریں گے، پرنسپل پی جی ایم آئی
شائع 02 اگست 2023 02:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہونے والی رضوانہ لاہور کے جنرل اسپتال میں نو روز سے زیر علاج ہے۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے پھیپھڑوں اور دل کے حوالے سے مسائل موجود ہیں، دو دفعہ برونکوسکوپی کر چکے ہیں مزید نہیں کرسکتے۔

جنرل اسپتال سے منسلک گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی) کے پرنسپل الفرید ظفر کے مطابق رضوانہ کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث سانس میں دشواری آتی ہے، سانس کی دشواری کے باعث حالت تشویشناک ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلڈ میں انفیکشن کے باعث جسم کے اعضاء متاثر ہوئے، انفیکشن کنٹرول ہونے کے بعد دائیں بازو کی سرجری ہوگی۔

پروفیسر الفرید نے کہا کہ رضوانہ کے بازوؤں میں 2 فریکچر ہیں، دائیں بازو کی سرجری ہوگی۔ جسم میں انفیکشن کنٹرول ہو گا تو اس کی سرجری کریں گے۔

بچی کے زخموں کے حوالے سے پروفیسر فرید الظفر نے بتایا کہ رضوانہ کو میڈیکل کیئر نہیں ملی جس کی وجہ سے کیڑے پڑے، روزانہ دو سے تین مرتبہ مرہم پٹی تبدیل ہو رہی ہے۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ رضوانہ کھانا خود مانگ رہی ہے اور ذہنی کیفیت بھی دو دن سے ٹھیک ہے، رضوانہ نے گزشتہ رات کہا مجھے گھر جانا ہے۔

پروفیسر فرید الظفر نے بتایا کہ رضوانہ کو خون بھی لگایا جا رہا ہے۔ اگر 3 ،4 دن حالت ٹھیک رہی تو ریکوری کے فیز میں داخل ہو جائے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div