Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اوپن ہائیمر کے ڈائریکٹر کبھی اسمارٹ فون کیوں استعمال نہیں کرتے؟

کرسٹوفر نولن نے اسمارٹ فون اورای میل سے دوری کی دلچسپ وجہ بتادی
شائع 03 اگست 2023 03:39pm
تصویر: کوئیکوئی
تصویر: کوئیکوئی

ہالی ووڈ کے لیجنڈری ہدایت کار کرسٹوفر نولن کو سنیما کے متعدد شاہکار تخلیق کرنے پر ہمیشہ سراہا جاتا ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے آج تک اسمارٹ فون استعمال نہیں کیا۔

رواں ہفتے ریلیز ہونے والی بائیوگرافیکل تھرلر فلم ”اوپن ہائیمر“ کو بھی برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی ایک اور سپر ہٹ مووی قرار دیا گیا ہے ۔

اگرچہ تمام فلم ساز پروجیکٹس پر اپنے اسٹائل میں کام کرتے ہیں، لیکن جو چیزکرسٹوفرنولن کو ممتاز بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی وہ اسمارٹ فون نہیں رکھتے۔

برطانوی میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے وضاحت کی کہ ’اسمارٹ فون توجہ بھٹکاتے ہیں، اگر میں اپنے اسکرپٹ خود تحریر کرتا ہوں اور مواد تیار کرتا ہوں تو پورا دن ایک اسمارٹ فون اپنے پاس رکھنا میرے لیے مفید نہیں۔‘

اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی فلموں کی اسکرپٹ ایک ایسے کمپیوٹر پر تحریر کرتے ہیں جس پر انٹرنیٹ کنکشن بھی نہیں۔

hollywood

smartphones

entertainment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div