Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عمران خان کا مقدمہ سننے والے جج کیخلاف اسلام آباد بار نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گُریزنہیں کرے گی، اعلامیہ
اپ ڈیٹ 05 اگست 2023 12:09am

اسلام آباد بارایسوسی ایشن نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں کالے کوٹ کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی، اور کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گُریزنہیں کیا جائے گا۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مقدمہ سننے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف اسلام آباد بار نے بیان جاری کردیا ہے، جس میں جج کی وکلا سے ہتک آمیزرویہ کی مذمت کی گئی ہے۔

یہ بیان جمعہ کو جج ہمایوں دلاور اور پی ٹی آئی کے وکلا کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کے بعد جاری کیا گیا۔ جج ہمایوں دلاور نے اس دوران ایک وکیل کے داخلے پر پابندی کا عندیہ بھی دیا۔

اسلام آباد بارایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن آزاد اور خود مختارعدلیہ پر یقین رکھتی ہے، جوڈیشل آفسیرکی جانب سے ہتک امیزرویہ قبول نہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالے کوٹ کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی، شام تک وکلا سے معافی نہ مانگی توعدالت پیش نہیں ہوں گے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گُریز نہیں کرے گی۔

imran khan

Toshakhana

pti chairman

additional sessions judge

Additional Sessions Judge Humayun Dilawar

Islamabad Bar Association

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div