Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بلوچستان اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش

مجھے بتائے بغیر ہی قرارداد میں میرا نام ڈال دیا گیا، نصراللہ زہری کا واک آؤٹ
شائع 08 اگست 2023 05:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں مردم شماری میں صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنے پر مذمتی قرارداد پیش کردی گئی۔

اسپیکر جان جمالی کی صدارت میں بلوچستان اسمبلی کا الوداعی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں ہزارہ ایکسپریس حادثے اور دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور

الوداعی اجلاس میں بلوچستان کی آبادی مردم شماری میں کم ظاہر کرنے پرمذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی، قرارداد اسد بلوچ نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ مسترد کرتا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی آبادی کو 2 کروڑ سے زائد برقرار رکھا جائے۔

دوسری جانب نصراللہ زہری نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے بتائے بغیر ہی قرارداد میں میرا نام ڈال دیا گیا، قرارداد ٹھیک کر کے دوبارہ ایوان میں پیش کی جائے۔ نصراللہ زیری نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

balochistan assembly

Census 2023

DIGITAL CENSUS 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div