Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نائیجر: فوجی حکومت نے افریقی ممالک کا سفارتی مشن مسترد کردیا

سفارتی وفد کی سیکیورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتے، فوجی حکام
شائع 09 اگست 2023 08:59am
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

نائیجرکی فوجی حکومت نےافریقی ممالک کے سفارتی مشن کومسترد کردیا ہے۔

فوجی رہنما نے کہا کہ سفارتی وفد کی سیکیورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتے ہیں۔

فوجی حکومت نے سیکیورٹی کے پیش نظر یواین اور افریقی بلاک کے مشترکہ مشن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

مذکورہ فیصلے پرافریقی یونین نے جمعرات کواجلاس بلا لیا ہے، اس حوالے سے افریقی یونین نے کہا کہ فوجی مداخلت کےامکان پرتبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ فوجی حکومت نے معزول صدرمحمد بازوم کی بحالی کی ڈیڈلائن مسترد کرتے ہوئے ملک میں فضائی حدود بند کردی تھی۔

مزید پڑھیں: نائجیریا میں کشتی کو حادثہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

مزید پڑھیں: نائیجر: مسجد پر حملہ، 10 افراد جاں بحق

مزید پڑھیں: نائجیریا میں کشتی کو حادثہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

Niger

West Africa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div