Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’بارش کا پانی عمران خان کے سیل میں پہنچ گیا‘

عمران خان کو 9×5 کے اٹک جیل سیل میں رکھا گیا ہے، وکیل شیر افضل مروت
اپ ڈیٹ 09 اگست 2023 05:20pm

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان دیا ہے کہ عمران خان کو 9×5 کے اٹک جیل سیل میں رکھا گیا ہے، وہ جہاں ہیں وہاں مچھر اور حشرات الارض ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو 9×5 کے اٹک جیل سیل میں رکھا گیا ہے، جب کہ وہ اے کلاس کے حقدار ہیں۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جہاں رکھا گیا ہے وہاں مچھر ہیں اور حشرات الارض ہیں، جب کہ بارش کا پانی بھی اندر گیا تھا۔

وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر تحریک انصاف کی قانونی ٹیم عمران خان سے ملاقات کے لئے اٹک جیل گئی لیکن انہیں ملاقات کرنے سے روک دیا گیا۔ جب کہ ہمارے ایک وکیل کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے طلب کیا اور آج بھی خواجہ حارث کو طلب کررکھا ہے۔

گرفتاری کے وقت عمران خان کیا کر رہے تھے؟ تصویر سامنے آگئی

شیرافضل مروت نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کو گھرکا کھانا اور ان سے ملاقات سے متعلق عدالت آرڈر کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی اور سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان عوامی عہدہ رکھنے کیلئے 5 سال تک نااہل قرار

چیف جسٹس نے ریمارکس دی کہ تحقیقات کا مطلب کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہوتا، خیال رکھیں قانون کی خلاف ورزی نہ ہو، جو قانون میں ہے وہ آپ کو ضرور دیں گے۔

imran khan

pti chairman

tosha khana case

chairman pti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div