Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایم کی ایم کی درخواست: سندھ حکومت کو سرکاری بھرتیوں سے روک دیا گیا

سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت سمیت دیگر کو 30 اگست کیلئے نوٹس
اپ ڈیٹ 10 اگست 2023 01:18pm
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل
سندھ ہائی کورٹ۔ فوٹو — فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو مختلف محکموں میں نئی بھرتیوں سے روک دیا ہے۔

عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر سندھ حکومت کو مختلف محکموں میں نئی بھرتیوں سےروکتے ہوئے ملازمتوں سے متعلق جاری مختلف محکموں کے اشتہارات کو معطل کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سمیت دیگر کو 30 اگست کے لئے نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کی مدت 11 اگست کوختم ہو رہی ہے، حکومت بغیر قانونی تقاضے پورے کیے بھرتیاں کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی بھرتیوں والے ملازمین نوکری سے فارغ

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرکی بھرتیوں کا فیصلہ

سندھ حکومت کا ٹرانس جینڈر تعلیمی پالیسی لانے کا فیصلہ

درخواست میں کہا گیا کہ انتخابات سے قبل ملازمتیں دینا دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے، حکومت من پسند افراد کو نوکریوں سے نوازرہی ہے۔

karachi

Sindh government

MQM Pakistan

Sindh High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div