Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

بارشوں کے بعد دلفریب مناظردیکھنے کیلئے سیاح بابوسر ٹاپ پہنچ گئے

سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں مزید نکھار آگیا
شائع 11 اگست 2023 04:14pm

مون سون بارشوں کے بعد بابوسر ٹاپ اور اطراف کے میڈوز میں بادل آوارہ گردی کررہے ہیں، سیاح ان دلفریب مناظر سے لطف اٹھانے مشکل پہاڑی راستوں پر سفر کرکے بابوسر ٹاپ پہنچ رہے ہیں۔

دیامر کے سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں مزید نکھار آگیا ہے۔ طلسم آمیز سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ،اطراف کے خوبصورت میڈوز اور ان میں موجود حسین جھیلوں کی چکا چوند خوبصورتی کو بادلوں نے گھیر کر مزید پرکشش بنا دیا ہے۔

چار سو پھیلی جنت نظیر سیرگاہ پر بادلوں کی آوارہ گردی کا منظر سیاحوں کو مخبوط الحواس کررہا ہے۔ دور دراز سے آئے سیاح وقت اور منزل کی فکر سے آزاد ہوکر یہیں پرجھولا ڈال دیتے ہیں۔

مسحورکن مناظر سے مالا مال درہ بابوسر تک کا سفر اور سخت موسم سیاحوں کے لئے کسی ایڈونچر سے کم نہیں ہوتا ہے۔ اس کے باوجود سیاح اس علاقے کا طلسم پانے اس کے ہر ظلم کو سہتے دکھائی دیتے ہیں۔

بابوسر ٹاپ اور اس کے اطراف کی خوبصورتی دیکھ کر یہاں آنے والے ہر سیاح کی یہی دعا ہے کہ پاکستان کا امن اور حسن سدا برقرار رہے۔

tourism

PAKISTAN TOURISM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div