Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیراعظم کو آج دیئے جانے والی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر

وزیراعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے خطاب متوقع
اپ ڈیٹ 13 اگست 2023 01:49pm

وزیراعطم شہبازشریف آج رات قوم سے خطاب کریں گے اور معاشی ، خارجہ ، پالیسی اور منصوبہ جات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، جب کہ انہیں آج دیئے جانے والی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا آج رات قوم سے خطاب متوقع ہے، وہ خطاب میں اپنے دور حکومت کی پالیسیوں کی تفصیل بیان کریں گے،اور معاشی ، خارجہ ، پالیسی اور منصوبہ جات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں سولہ ماہ کی حکومت کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے، اور اپنی حکومت کے دوران درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 9 مئی کے سانحہ سے متعلق بھی عوام کو آگاہ کریں گے، وہ آئی ایم ایف سے معاہدے بارے بھی گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کو آج دیئے جانے والی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر کردی گئی ہے، اور وزیراعظم شہباز کو کل 14 اگست کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب آزادی پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تقریب میں کیڈٹس مخصوص انداز میں ڈرل پیریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے، پاکستان اور مادرِ وطن کے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ پاکستان کے نگراں وزیراعظم مقرر ہوگئے ہیں، صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، تاہم اپنے منصب پر باضابطہ فرائض کل حلف برداری کے بعد دیں گے۔

مزید پڑھیں: انوار الحق کاکڑ سے قبل پاکستان میں کون کون نگراں وزیرِ اعظم رہا

اسمبلی ٹوٹنے کے بعد شہباز شریف کتنے دن وزیراعظم رہیں گے

ایوان صدر میں نگراں وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب 14 اگست ہو گی، صدر عارف علوی نگراں وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیں گے، ایوان صدر میں حلف برداری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

Shehbaz Sharif

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div