Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

دنیا کی سب سے معمرگولڈ فش کی موت کے 24 سال بعد بھی ریکارڈ نہ ٹوٹا

گولڈ فش کی اوسط عمر 10 سے15 سال ہوتی ہے
شائع 15 اگست 2023 12:40pm
تصویر: گنیز ولڈ ریکارڈ
تصویر: گنیز ولڈ ریکارڈ

ٹش نامی گولڈ فِش ریکارڈ شدہ تاریخ کی سب سے بوڑھی مچھلی ہے جس کی موت 43 سال کی عمر میں ہوئی۔

یہ اتنی عمر رسیدہ ہوچکی تھی کہ اس کی سنہری جِلد چاندی جیسی رنگت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

گولڈ مچھلی کی اوسط عمر 10 سے 15 سال ہوتی ہے، جب مناسب طریقے سے دیکھ بھال کی جاتی ہے تو کچھ اقسام اپنی تیسری دہائی میں بھی زندہ رہتی ہیں۔

اب تک کی سب سے پرانی گولڈ فش کا موجودہ گنیز ریکارڈ، ٹِش نامی ایک نر گولڈ فش نے قائم کیا تھا جو قابل ذکر طور پر 43 سال کی عمر تک پہنچی۔

برطانیہ کے شہر نارتھ یارکشائر سے تعلق رکھنے والے سات سالہ پیٹر ہینڈ نے1956 میں ایک میلے میں اس مچھلی کو بطور انعام جیتا تھا۔

پیٹر کے بڑے ہونے کے بعد دوسرے شہر منتقلی پر ان کی والدہ نے تِش کی دیکھ بھال جاری رکھی۔

مزید پڑھیں

دنیا کے معمر ترین شخص کا انتقال، موت کی وجہ کیا بنی

دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں

گینیز بک کے پانچ متاثر کن ریکارڈ

یہ بات جانتے ہوئے کہ عمومی طور پر گولڈ فش بمشکل ایک دہائی سے زیادہ نہیں جی پاتیں، کسی کو توقع نہیں تھی کہ ٹِش اپنے 40 ویں دہائی تک پہنچ جائے گی۔

دنیا کی سب سے طویل العمر گولڈ فش کا ریکارڈ ٹِش کی موت کے 24 سال بعد بھی کوئی اور گولڈ فِش نہیں توڑ پائی۔

Guinness World Record

aquatic animals

Gold Fish

Oldest Fish