Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

ٹوئٹر کے مقابلے پر آنیوالی ایپ تھریڈز کے صارفین کتنے

ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں کم از کم 100 ملین افراد نے تھریڈز پرسائن اپ کیا تھا۔
شائع 15 اگست 2023 11:30am
تصویر: دی نیو یارکر/ویب سائٹ
تصویر: دی نیو یارکر/ویب سائٹ

اپنے قیام کے پہلے چند ہفتوں میں تہلکہ خیز آغاز کے بعد ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے میں لائی جانے والی ایپ تھریڈز کا روزانہ استعمال اب کم ہوتا جارہا ہے۔

ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم سملر ویب کے مطابق سوشل میڈیا ایپ کے ساتھ وابستگی جولائی کے اوائل میں 2.3 ملین فعال صارفین کی بلند ترین سطح سے 79 فیصد کم ہوکر 7 اگست تک 576،000 رہ گئی ہے۔

ایڈ ویک کی رپورٹ کے مطابق صارفین کے علاوہ فاسٹ فوڈ چین وینڈیز، کپڑوں کی دکان اینتھروپولوجی اور ریئر بیوٹی جیسی بڑی امریکی کمپنیوں نے تھریڈز پر شائع ہونے والی پوسٹس کی تعداد میں کمی کی ہے۔

5 جولائی کو لانچ ہونے کے پہلے چند گھنٹوں کے اندر ہی تھریڈز پر 5 ملین صارفین کی متاثر کن رجسٹریشن ہوئی اور ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں کم از کم 100 ملین افراد نے اس پر سائن اپ کیاتھا۔

مزید پڑھیں:

ٹوئٹر کی متبادل ایپ تھریڈز میں کئی خامیاں سامنے آگئیں، سنسرشپ کا انکشاف

ٹوئٹر کی متبادل ایپ تھریڈز پر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟

تھریڈز پر اکاؤنٹس بنائے جانے کا سلسلہ جاری، آج نیوز کو فالو کریں

اس سے یہ سب سے تیزی سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن چکی ہے۔

لیکن اب یہ سنسنی آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے، سملر ویب کے اعداد و شمار کے مطابق مصروف ترین دنوں میں تھریڈز کے صارفین کی تعداد ٹویٹر کے مقابلے میں نصف سے بھی کم تھی۔

جبکہ ٹوئٹرکے اوسطاً روزانہ 100 ملین سے زیادہ فعال صارفین ہے۔

تھریڈز کو لانچ کرنے کا مقصد ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر قبضے کے بعد سے پیدا ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھانا اور ایپ کو ٹیکسٹ پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر ہٹانا تھا۔

اکتوبر 2022 میں ٹویٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک نے ایپ کے عملے کی اکثریت کو فارغ کردیا اور متنازع پالیسی تبدیلیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس کی وجہ سے اشتہارات کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

طویل عرصے سے صارفین نے پلیٹ فارم پر بار بار خرابیوں اور نفرت انگیز تقریر میں اضافے کے بارے میں شکایات کی ہیں۔

مارک زکربرگ اور ایلون مسک کے درمیان شدید نوعیت کا جھگڑا ہوا ہے۔

اتوار کے روز مارک زکربرگ نے اپنے تھریڈز فالوورز کو بتایا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس خیال کو ترک کر دیا جائے کیونکہ ایلون مسک اس بارے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے ہیں۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ہم سب اس بات سے اتفاق کر سکتے ہیں کہ ایلون مسک سنجیدہ نہیں ہیں اور اب آگے بڑھنے کا وقت آ گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ، ’ایلون مسک تاریخ کی تصدیق نہیں کرتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے اور اب اس کے بجائے میرے گھر کے صحن میں پریکٹس راؤنڈ کرنے کے لئے کہتے ہیں‘۔

مارک زکر برگ نے فوری طور پراس بات کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Elon Musk

Mark Zuckerberg

meta

Threads

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div