کراچی میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جا سکتا ہے، محکمہ موسمیات
شائع 15 اگست 2023 11:33am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں آج بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں کئی روز سے موسم خوشگوار ہے اور آج بھی موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے پھوار کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

rainy weather