Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

تازہ دھنیہ پودینہ زیادہ عرصے تک کیسے محفوظ رکھیں

پاکستانی کھانوں کے اس اہم جُز باآسانی خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے
شائع 16 اگست 2023 04:01pm
تصویر: ٹائم فود ڈات کام
تصویر: ٹائم فود ڈات کام

روایتی کھانوں کی تیاری کے علاوہ اگر ان کی سجاوٹ میں بھی اگر ہرا بھرا دھنیا پودینہ نہ چھڑکا جائے تو خوبصورتی ادھوری رہتی ہے، اکثر گھروں میں لوگ پودینے کی چائے بھی شوق سے پیتے ہیں۔

فوائد اپنی جگہ لیکن بڑی مشکل یہ ہے کہ دھنیہ پودینہ زیادہ عرصے تک استعمال میں لائے بغیرجلد خراب ہوجاتا ہے۔

خواتین اکثر گھروں میں ہرا دھنیہ پودینا محفوظ کرنے کے ٹوٹکے آزماتی ہیں مگردو دن بعد ہی پتیاں مرجھا جاتی ہیں اور اپنی رنگت وغذائیت کھو دیتی ہیں، جس کے بعد وہ استعمال کے قابل نہیں رہتیں۔

دھنیا پودینہ فریش رکھنا ہرکچن کا مسئلہ ہے، آج خریدا ، کل مرجھا گیا اور پھینکنا پڑ گیا لیکن اگر آپ کئی دن تک دھنیہ پودینہ فریش رکھنا چاہتی ہیں تو یہ ٹوٹکے آزمائیں۔

ہرا دھنیا /پودینہ گیلے تولیہ میں لپیٹ کر رکھیں

ایک صاف تولیہ لے کر اسے پانی میں ڈالیں اور نچوڑ دیں تاکہ اس میں نمی باقی رہے . اس تولیے میں دھنیا اور پودینہ بچھا کراسے رول کرلیں ۔ کسی بھی زپ لاک تھیلی کے اندر اس تولیے کو رکھ کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

اس طرح دھنیا اور پودینہ نہیں مرجھائے گا اور کئی دن تک تازہ رہے گا۔

زپ لاگ بیگ میں رکھیں

ہرا دھنیا /پودینہ کو زیادہ سے زیادہ دنوں تک فریج میں محفوظ کرنے کے لیے زپ لاگ بیگ کا استعمال کریں اس طرح ہرا دھنیا /پودینہ محفوظ کرنے سے پتیوں کی نمی برقرار رہے گی اور ہرا دھنیا /پودینہ جلد خراب نہیں ہوگا۔

اسٹیل کے چمچ کے ساتھ رکھیں

ہرا دھنیا /پودینہ کو ائر ٹائٹ پلاسٹ کے ڈبے میں اسٹیل کے چمچ کے ساتھ رکھنے سے بھی ہرا دھنیا /پودینہ زیادہ دنوں تک قابل استعمال رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

پاؤں کی سوجن ختم کرنے کے لئے جادوئی چائے

جسم میں خون کی کمی کوپوراکرنے والے 3 جادوئی جوس

ہرے دھنیے کی مدد سے گردوں کی صفائی کا طریقہ

ائرٹائٹ جار یا ڈبے میں رکھیں

دھنیا ، پودینہ فریش رکھنا ہو تو ائر تائٹ جار میں کچن ٹشو میں لپیٹ کر رکھنے سے بھی یہ پتیاں زیادہ عرصے تک محفوظ رہتیں ہیں۔

Women

home remedies

lifehacks