Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بابر اعظم کی ٹیم 74 رنز پر ڈھیر ہوکر لنکا پریمیئر لیگ سے بھی باہر

بابر اعظم 8، افتخار احمد 5 اور محمد نواز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے
شائع 16 اگست 2023 02:10pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2023 کے آخری گروپ میچ میں گال ٹائٹنز نے کولمبو اسٹرائیکرز کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں گال ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس نے 16ویں اوور میں مدمقابل ٹیم کو 74 رنز پر ڈھیر کیا۔

گال ٹائنٹز نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز کا ہدف 9ویں اوور میں آسانی سے حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کے پلے آف میں جگہ بنالی۔

میچ کی پہلی اننگ میں کولمبو اسٹرائیکر کے بابر اعظم صرف رنز بنا کر واپس پویلیئن لوٹ گئے جب کہ افتخار احمد 5 اور محمد نواز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم کی ٹیم آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر آسکی اور ان کے رواں ایونٹ کا سفر اختتام پزیر ہوگیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایل پی ایل 2023 کی 8 اننگز میں 32 کی اوسط سے 261 رنز بنائے، ،ان کی بہترین کاوش 104 رنز اوراسٹرائیک ریٹ 123.48 رہا۔

babar azam

Colombo

lanka premier league

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div